مووآن پاکستان ملکی خود مختاری کو یرغمال نہیں ہونے دیگی: کامران میاں
لاہور( پ ر)مووآن پاکستان کے مرکزی چیئرمین محمدکامران میاںنے کہا ہے کہ مووآن پاکستان اقتدارمیں آکرخودداری اورخودانحصاری کوفروغ دے گی ۔دوسروں کی امدادپرانحصار کرنیوالے ملک دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا بھول جاتے ہیں۔مووآن پاکستان قومی حمیت اورپاکستان کی سا لمیت پرآنچ نہیں آنے دے گی ۔ہم پاکستان کی قسمت کے فیصلے پاکستانیوں کی مشاورت سے اسلام آباد میں کریں گے۔ہمارے ہوتے ہوئے واشنگٹن ایٹمی پاکستان کوڈکٹیشن نہیں دے گا۔