پانچ سال سے تنخو اہیں نہ ملنے پر اسا تذہ کا دوسرے روز بھی احتجا ج
کراچی (نیوز رپورٹر ) محکمہ تعلیم میں سال 2012ءمیں بھرتی کے بعد سے ابتک تنخواہوں سے محروم اساتذہ کا احتجاج پریس کلب پر دوسرے روز بھی جاری رہا۔اساتذہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر آج جمعرات کے روز کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو ہم وزیر اعلیٰ ہاﺅس پر دھرنا دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔واضح رہے کہ وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بدھ کو وزیر اعلی سندھ سے احتجاجی اساتذہ کی ملاقات کرانے کاوعدہ کر رکھا تھا مگریہ نوبت نہ آئی اور اساتذہ تمام دن انتظارکرتے رہ گئے۔ٹیچرز کی جانب سے رابطے کے باوجود ناصر حسین شاہ رابطے میں نہیں آئے تھے ۔ نیوٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابو بکر ابڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ہم اُس وقت تک نہیں اُٹھیں گے جب تک وزیر اعلیٰ یا سیکریٹری تعلیم کی جانب سے تنخواہوں کا نو ٹیفکیشن جاری نہیں ہوجاتا۔ انہوں کہا کہ ہمارے کئی اساتذہ زخمی ہونے کے باوجود دھرنے میں موجود ہیں ایک استاد کی آنکھ ضائع ہونے سے بچ گئی۔