ڈاکٹر عاصم کے دل کا آپریشن آئندہ ہفتے متوقع ،چودھری نثار نے جھوٹے کیسوں میں پھنسوایا: سابق وزیر کا الزام
لندن (عارف چودھری) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کا مکمل چیک اپ کیا گیا۔ ان کے دل کا آپریشن اگلے ہفتہ متوقع ہے۔ ان کا علاج شروع کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹرعاصم کافی دیر رینجرز کی زیرنگرانی جیل میں رہے ہیں، ان پر اربوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں۔ وہ سپریم کورٹ کی اجازت سے علاج کیلئے برطانیہ آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے نمائندہ نوائے وقت سے بات کرتے الزام لگایا کہ حکومت خصوصاً چودھری نثار نے انہیں جھوٹے کیسوں میں پھنسوایا، واپس جا کر مقدمات کا دفاع کرونگا۔