بھارت: عورتوں کو ریپ سے بچانے کیلئے خصوصی زیور تیار
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر انجیئرنگ کے 5 طلبہ نے ایک زیور بنایا ہے۔ ”سیفر“ نامی یہ گلے کا ہار مختلف رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کے اندر ایک چپ نصب ہے جسے 2 بار دبایا جائے تو وہ ایک ایپ سے رابطہ کرتی ہے۔ یہ ایب چنندہ موبائل فونز پر الرٹ بھیجتی ہے جو ہار پہننے والی خاتون کو گوگل میپ پر ٹریک کر سکتے ہیں۔