لاہور (خبرنگار خصوصی) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں سٹی ڈسٹرکٹ بوائز ہائی سکول غازی آباد کے طلباء نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا۔ سید عابد شاہ نے طالبات کو تحریک پاکستان کے مختلف مناظر اور مشاہیر تحریک آزادی کی ساڑھے پانچ سو سے زائد نادر و نایاب تصاویر کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ پاکستان آگہی پروگرام کا موبائل نظریاتی یونٹ نمبر 1 اپنے انچارج پروفیسر محمد سعید شیخ کی قیادت میں پنجاب کمپیوٹر کالج چوک گڑھی شاہو گیا۔ تقریب کی صدارت وائس پرنسپل محمد عمران ریاض نے کی۔ ادارے کے سربراہ پروفیسر محمد اطہر ضیاء نے کہا مجید نظامی اور ان کے رفقائے کار جو قومی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سب کے لئے نشان منزل ہے۔ پروفیسر محمد سعید شیخ نے طلبہ و طالبات کو تفصیل سے تحریک پاکستان اور دو قومی نظریہ کی تاریخ بیان کی۔ موبائل یونٹ نمبر پروفیسر عبدالسلام کی قیادت میں الفاطمہ فائونڈیشن ہائی سکول نیو ٹائون شپ گیا۔ تقریب کی صدارت ادارے کی پرنسپل صائمہ شیخ نے کی۔ انہوں نے کہا دو قومی نظریے کو قرآن مجید کے حوالے سے سمجھنے کی کوشش کریں۔ حضرت قائداعظمؒ اور حضرت علامہ اقبالؒ کی انتھک کوششوں سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ پروفیسر عبدالسلام نے دو قومی نظریے پر تفصیلی لیکچر دیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38