نیک تمنائیں ٹیم کیساتھ ‘انشاءاللہ پاکستان جیتے گاؒ: پلوشہ بشیر

Oct 14, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی بیڈمنٹن پلیئر پلوشہ بشیر نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کے نام پیغام میں کہا کہ آو¿ سب مل کر اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔ انشاءاللہ بھارت کو ہرا کر ہم تاریخ رقم کریں گے، میری ساری دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کےساتھ ہیں۔ ہمارے پاس بابر اعظم، محمد رضوان اور عبداللہ شفیق جیسے کھلاڑی بیٹنگ لائن اپ میں ہیں۔ ان کھلاڑیوں نے گزشتہ میچ میں زبردست پرفارم کیا ہے، شاہین آفریدی سمیت باو¿لنگ اٹیک بھی زبردست ہے، جن سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ میری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کےساتھ ہیں اور امید یے کہ انشاءاللہ پاکستان بھارت سے جیتے گا۔

مزیدخبریں