وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے بلوچستان کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے، حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024