تائیوان میں عمارت میں آتشزدگی سے 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان میں 13 منزلوں پر مشتمل عمارت 40 سال پرانی تھی، رہائشی کمرشل بلڈنگ خستہ حالی کا شکار تھی جس کے نچلے لیول پر دکانیں بھی موجود تھیں۔پولیس نے بتایا کہ آگ رات 3 بجے پہلی منزل پر لگی، جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں40افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ،عمارتوں کو پھنسے لوگوں کو نکالا گیا تاہم آگ کے باعث 40افراد آگ کے شعلوں کی نذر ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38