پولی ٹیکنیک کالجز بلوچستان ملازمین کو تنخواہیں ادا کرے: میرشکرخان
کوئٹہ (پریس ریلیز) آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے بانی و پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر سخی سلطان و صوبائی جنرل سیکرٹری شکرخان رئیسانی ‘صوبائی چیئرمین لعل جان بلوچ، صوبائی کوآرڈینیٹر حاجی عبد الحکیم کرد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم کرد‘ خان محمد مینگل و دیگر عہدیدارں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پولی ٹیکنیک بوائز اینڈ گزلز کالج بلوچستان ملازمین کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے کئی عرصے سے کالج کے ملازمین کی سلف فنانس کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔