قائدعوام یونیورسٹی می ں داخلوں کے لئے آن لائن ٹیسٹ
نواب شاہ ( نامہ نگار/پی پی آئی ) قائدعوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کے 18 شعبوںسول، میکنیکل،انرجی سسٹم،انوائرمنٹ انجینئر نگ، کیمیکل ،الیکٹرا نک ،الیکٹریکل، کمپیوٹر سسٹم،ٹیلی کمیونیکشن، سافٹوئیر انجینئرنگ، آٹو میشن اینڈ کنٹرول انجینئرنگ،بیچلر آف اسٹڈیز،انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، میتھا میٹکس،انگلش، فزکس،آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جبکہ لاڑکانہ کیمپس میں سول انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ ،میکنیکل انجینئرنگ،الیکٹرانکس انجینئر نگ کے 2021 بیچ میں داخلے کے لئے آن لائن انٹری ٹیسٹ شروع ہو گئے، انٹری ٹیسٹ کا سلسلہ دس روز تک جاری رہے گا ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کے لئے 3906 فارم فروخت ہوئے تھے جن میں سے 43 فارم مختلف وجوہات کی بنا پر رد کئے گئے ۔