محکمہ اوقاف گوجرانوالہ کے زیر اہتمام رحمت اللعالمینؐ کانفرنس آج اور کل ہوگی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منا یا جا رہا ہے اس سلسلہ محکمہ اوقاف گوجرانوالہ کی جانب سے در بار حضرت شاہ عبدالرحمن بھڑی کلاں میں آج ایک تا 2 بجے اسی طرح کل بروز جمعۃ المبارک ایک بجے تا 2 بجے جامع مسجد قدوسیہ سول لائن گوجرانوالہ میں رحمت اللعالمین کانفرنس منعقد ہو گی جس میں علماء کرام خطاب کریں گے۔