حافظ آباد میں سیرت امام الانبیاؐء کانفرنس آج ہوگی
حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام 9ویں سالانہ سیرت امام الانبیاؐء کانفرنس آج بعد نماز عشاء مقامی میرج ہال گوجرانوالہ روڈحافظ آباد میں منعقد ہو گی۔ متحدہ جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر وسیم سندھو کے مطابق کانفرنس سے امیر جمعیت ڈاکٹر ضیاء اللہ شاہ بخاری،مولانامنظور احمد، مولانا حافظ محمد عثمان شاکر، اُسامہ ضیاء بخاری اور دیگر علماء خطاب کریں گے ،جبکہ کانفرنس کی صدارت مولانا نصر اللہ خاں بھٹی کریں گے۔