ڈویژنل مقابلہ قرآنی خطاطی، آمنہ ذوالفقار احمد اول، سائرہ جاوید دوم رہیں
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل میں ڈویژنل مقابلہ قرآنی خطاطی ہوا جس میں 60 کے قریب طلباء اور طالبات شامل ہو ئیں پہلا انعام25 ہزار روپے ضلع گوجرانوالہ تحصیل کامونکی سے آمنہ ذوالفقار احمد ‘ دوسراانعام 20 ہزار روپے سائرہ جاوید ضلع حافظ آباد‘ جبکہ تیسرا انعام 15 ہزار روپے شایان جمیل ضلع حافط آباد نے حاصل کیا ڈائر یکٹر آرٹس کونسل محمد حلیم خان نے کہا ہے کہ ان پروگرامز میں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے تقریبات میںعوام خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوںنے کہا نعتوں کے مقابلے بھی منعقد ہو رہے ہیں گوجرانوالہ ڈویژن کے شہری ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ تقریبات 18 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔