گوجرانوالہ:بچوں سے زیادتی اور مجرمانہ حملے پر3افراد گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایس پی صدر عبدالوہاب کی زیر نگرانی احمد نگر ،تتلے عالی،صدر وزیرآباد اور تھانہ گگھڑمنڈی پولیس و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموںنے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے علاقہ تھانہ احمدنگر میں دس سالہ بلال سے زیادتی کرنے والے ملزم عابد اورعلاقہ تھانہ تتلے عالی میں تیرہ سالہ ہنزلہ سے زیادتی کرنے والے ملزم علی حمزہ کو گرفتار کر لیا گیاعلاقہ تھانہ صدر وزیر آباد میں سات سالہ خضرسے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم حمادکوبھی حراست میں لے لیاگیااس کے علاوہ علاقہ تھانہ گگھڑمنڈی میں مسماۃ (ک) سے نازیبا حرکات کرنے والے اوباش ریحان کو پولیس نے دھر لیا ایس پی صدر عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزموں کو سخت سزا دلوائی جائے گی ۔ ادھرتھانہ سبزی منڈی پولیس کو محلہ ریتانوالہ کے رہائشی عارف حسین نے درخواست دی کہ گزشتہ دنوں اس کے بیٹا11سالہ جمال الدین کو ملزمان زین بٹ اور نوید بٹ نے میاں سانسی روڈ پر زیادتی کا نشانہ بنادیاملزم بیٹے کو پولیس کاروائی کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیںپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔