یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں کی تاریخ میں 25 اکتوبر تک توسیع
ملتان (خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر( ایم این ایس )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹرعامراعجازنے کہا ہے کہ ہمارے ہاں 25فیصداساتذہ پی ایچ ڈی اور12فیصد پی ایچ ڈی کرنے گئے ہوئے ہیں جبکہ باقی تمام اساتذہ ایم فل ہیں۔ داخلوں کے پریشر کودیکھتے ہوئے ہم نے یونیورسٹی میں داخلہ کی تاریخ میں اضافہ کردیاہے جوکہ اب 25اکتوبرتک ہے۔ بچے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں اوریونیورسٹیآکربھی داخلہ فارم فل کرسکتے ہیں ۔