حضورؐ سے عشق مسلمان کی معراج‘ اللہ کے قرب کا ذریعہ: ندیم قریشی
ملتان ( لیڈی رپورٹر ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا ہے کہ حضور ؐ سے عشق مسلمان کی معراج اور اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے۔ نبی کریمؐ کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور ورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان کے زیرِ اہتمام عشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں 17 ویں پنجاب اوسالانہ دو روزہ جائزہ حسنِ نعت رسول مقبولؐ کے دوسرے روز طلباء کیلئے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمانان خصوصی خطاب میں کیا۔ تقریب کی صدارت ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی‘ بیرسٹر سید عابد امام شاہ، رانا ندیم انجم، فاروق لطیف اور نعیم اقبال نعیم شامل تھے۔ اس موقع پر سکولز کے طلباء میں مقابلہ نعت شریف ہوا۔ سکول لیول میں اول انعام سید خالد‘دوم طحہٰ موسٰی کاظم‘سوم زاہد الحسن ، ہائی سکول میں اول عبداللہ یاسین، دوم محمد عثمان صدیقی‘ سوم محمد رضوان اور چہارم معظم علی قریشی کالج و یونیورسٹی لیول میں اول محمد حسنین ‘دوم مجتبٰی اعجاز ‘ سوم سلیمان سعید جبکہ دیگر طلباء محمد راشد جہانگیر، محمد عمران، سید علی اصغر میں حوصلہ افزائی کے خصوصی انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔