گلگت بلتستان میں جی بی ڈی ایف کے زیر اہتمام آگاہی واک
گلگت(نامہ نگار)15 اکتوبر نابینا افراد کے عالمی دن کے موقع پر جی بی ڈی ایف کے زیر اہتمام چیف منسٹر سیکریٹریٹ تا سنٹرل پریس کلب گلگت آگاہی واک ہوگی۔ گلگت بلتستان ڈس ایبلٹی فورم کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر دلدار علی قمر گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں فورم کی کابینہ کے اراکین شریک ہوئے اس موقع پر نابینا افراد کے عالمی 15 اکتوبر کو کہ دنیا بھر عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے طور پر منایا جاتا ہے کو گلگت میں بھی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا اور طے پایا کہ 15 اکتوبر بروز جمہ کو چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے باہر سے سنٹرل پریس کلب گلگت تک ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔
جس میں علاقے بھر سے نابینا افراد سمیت دیگر جسمانی معذوریوں میں مبتلا افراد کثیر تعداد میں شریک ہونگے ۔