مری، بجلی کے بھاری بھرکم بل موصول ہونے پر شہری سراپا احتجاج
مری(نامہ نگار خصوصی)مری کے نواحی گائوں ا وسیاء یونین کونسل دیول کے بجلی کے صارفین کا بھاری بھرکم بل ملنے پر چیخیں نکل گئیں، بغیر ریڈنگ کے بل دیے جانے پراہلیان علاقہ کا شدید احتجاج پایا جا رہا ہے ۔ متاثرہ افراد نے کہا ہے کہ گذشتہ گئی ماہ سے ان کے گھروں کے بل بغیر کسی ریڈنگ کے ہزاروں روپے میں دئیے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی شکائت کی ہے کہ محکمہ کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں وہاں جا بجا را بجلی کی تریں انتہائی خطرناک طریقے سے لٹک رہی ہیں۔
جو کسی وقت بھی خطرناک حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں ۔