گاڑیوں کے لین دین میں شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے گئے
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ آئی نائن کو محمد ابراہیم نے بتایا کہ آئی ایٹ کے علاقے میں طاہر ندیم نے گاڑی لینے کے بہانے مجھ سے اڑہائی لاکھ روپے ہتھیا لئے تھانہ کراچی کمپنی کو فیض حمید نے بتایا کہ جی نائن فور کے علاقے میں فیضان نے مہران کار کے عوض رقم لی اور گاڑی فروخت نہیں کی۔