بڑھتی ہوئی آبادی ملکی معیشت کے لیے خطرہ
مکرمی!پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر آتا ہے اور اس وقت پاکستان کی آبادی 222 ملین ہے۔ اس بڑھتی ہوئی آبادی میں پاکستان کو کرونا جیسی خطرناک وبا کے ساتھ ساتھ پانی و بجلی ، روزگار کے بنیادی ڈھانچے ، پبلک ٹرانسپورٹ، صحت ، تعلیم ، امن و امان اور دیگر معاشرتی مسائل جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی معیشت کے لیے خطرے کا باعث ہے اور معیشت کو تباہ کر رہی ہے لہٰذا ایسے اقدامات کی ضرورت ہے کہ جس سے آبادی کے اضافے پر قابو پایا جا سکے۔ ناخواندگی بھی آبادی میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ سرکاری اور نجی ادارے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے مہم چلا سکتے ہیں ۔ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کو ایسے اقدامات لازمی کرنے چاہئیں جن سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو سکے۔ (بسمہ عامر، لاہور)