5 سو روپے نہ دینے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا
نواب شاہ(نامہ نگار) ماں کے پانچ سو روپئے دینے سے انکار کر نے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔نواب شاہ کے تعلقہ تھانہ کی حدود میں واقع گوٹھ خیر شاہ میں 20 سالہ راشد خاصخیلی نے ماں سے جیب خرچ کے لئے پانچ سو مانگے ،ماں کے رقم دینے دے انکار کرنے پر بیٹے نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ماں کو قتل کردیا ،اطلاع ملنے پر تعلقہ تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیٹے راشد خاصخیلی کو گرفتار کر لیا ،اور لاش کو پی ایم سی ہاسپٹل سے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔ دوسری جانب نواب شاہ کی انسدادہشت گردی کی عدالت نے سات ملزمان قادر بخش،ڈاڈو،،عابد لاکھو،آصف لاکھو ،شاھد لاکھو،ساجد لاکھو،وقار بھٹی اور محرم ملاح کو 24سال کی قید کی سزا سنادی،واضع رہے کہ ملزمان پر ائر پورٹ تھانہ پر حملہ کر کے پولیس کے سپاہی کو اغوا کرنے کوشش اور ایک گھر میں ہینڈ گرنیڈ رکھنے کا مقدمہ درج تھا ۔