شہدائے کارساز کو خراج عقیدت کرنے کیلئے جلسے کی تیاریاں
میرپورخاص(بیورورپورٹ) 18 اکتور 2007 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قافلے میں کارساز کے مقام پر بم دھماکے کے نتیجے میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 17 اکتوبر کو کار ساز میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں شرکت اور جلسے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے جیلانی ہائوس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژنل صدر و سابق وفاقی وزیر پیر آفتاب شاہ جیلانی، ضلعی صدر و رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور، رکن سندھ اسمبلی ہری رام کشوری لال، سید ذالفقار علی شاہ، میر طارق تالپور، ضلعی جنرل سیکریٹری میر حسن دھونکائی، عبدالسلام میمن، شاہنواز مغل، شمیم جھنڈیر، مجیب شر، امیر جان مری، ارشد کریم جیلانی کے علاوہ پارٹی عہدیدارو اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 18 اکتوبر تاریخ میں سیاح دن کے طور پر منایا جاتا رہے گا اس روز جمہوریت کے دشمنوں نے شہید محترمہ کے قافلے پر دھماکہ کر کے بے گناہ شہیدوں کا خون بہایا 17 اکتوبر کراچی میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔