ڈاکٹر عبد القدیر نے امت مسلمہ کا سربلند کیا:کنول حیات
خیرپور(بیورو رپورٹ) حریت رہنماء کنول حیات نے پاکستان فخر پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے دشمنان وطن نے ان کی زندگی ہی میں ان کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر نشر کرکے ملک دشمنوں کی گود میں جا بیٹھے تھے جس میں اللہ نے انہیں شکست سے نوازا ہے۔ڈاکٹر عبد القدیر خان ملک پاکستان کا سرمایہ تھے۔انہوں نے امت مسلمہ کا سر دنیا میں بلند کیا ہے۔ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں جو اپنا کردار ادا کیا اس صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے وراللہ پاک محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی مغفرت فرمائے آمین۔