ڈی جی نادرا سکھر میں کل کھلی کچہری لگائیں گے
سکھر(بیورو رپورٹ) ڈی جی نادرا سکھر ریجن کر نل ( ر ) سہیل محمود کی زیر نگرانی 15 اکتوبر کو نادرا ریجنل ہیڈ آفس ایئرپورٹ روڈ سکھر میں خواتین کے شناختی کارڈ سے متعلق کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائیگا۔ وزیراعظم پاکستان کے ویڑن اور چیئر مین نادرا طارق ملک کی خصوصی ہدایات پر ڈی جی نادرا سکھر کرنل ( ر ) سہیل محمود خواتین کی شناختی کارڈ سے متعلق شکایات روبرو سنیں گے۔