دھونی بھارتی ٹیم رہنمائی کی کوئی فیس نہیں لیں گے
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی کرکٹ بورڈکے صدر سورو گنگولی نے کہا ہے کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی آئندہ ٹی 20ورلڈ کپ کے دوران ویرات کوہلی کی قیادت والی بھارتی کرکٹ ٹیم کی رہنمائی کے لیے کوئی فیس نہیں لیں گے۔