انٹرکالجیٹ گرلز اینڈ بوائز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ کا آغاز
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں انٹرکالجیٹ گرلز اینڈ بوائز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی افضال حمید نے رنگا رنگ تقریب میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار ریٹائرڈ کموڈور سید سرفراز علی ، اسپورٹس کنوینئیر قاضی نصر، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چئیرمین گلفراز احمد خان، سندھ ٹگ آف وار کے سیکریٹری جاوید اقبال، طارق خان، اور دیگر بھی موجود تھے، ٹورنامنٹ میں 17 کالجز کی 34 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ابتدائی روز گرلز کے مقابلوں میں شیخ زید، ڈی ایچ اے، بلدیہ اور ناظم آباد کالج نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی بوائز کے مقابلوں میں ویلز کالج، ٹی جی جی سی بلدیہ، نیشنل کالج اور جی ڈی بی سی ناظم کالج نے فائنل فور میں رسائی حاصل کی۔