گرین لائن منصوبے کیلئے مزید 40بسیں آج کراچی پہنچیں گی
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی کے شہریوں کے لئے ایک اور خوشخبری ہے ،گرین لائن منصوبے کیلئے مزید40بسیں جمعرات14اکتوبر کو کراچی پہنچ رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم وی آئی وی وائی اوشین نامی جہاز 40بسیں لے کر 14اکتوبر کی صبح11بجکر 40منٹ پر کراچی کی بندرگاہ پہنچ رہا ہے۔