بیٹے کی پیدائش ایک ماہ پہلے ہوئی اس لئے انتہائی نگہداشت یونٹ می ں ہے: بختاور بھٹو
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حال ہی میں بیٹے کی ماں بننے والی سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بچے کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے کی وجہ بتادی۔ بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ بختاور نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی ہے جس کے باعث نوزائیدہ کو طبی مسائل کا سامنا ہے۔ اسی تناظر میں بیٹے کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیا۔