ملک آٹو پہ چل رہا‘ کوئی پوچھنے والا نہیں:مصطفی کمال
کراچی (نیوز رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نابینا افراد کے لیے تشکیل کی گئی کسی پالیسی پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، نااہل اور کرپٹ حکومتیں معذور افراد کے کوٹے پر بھی جعلی بھرتیاں کررہی ہیں۔ ملک آٹو پہ چل رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ حکومتی بے حسی اور نااہلی نے آج معذور افراد کو بھی احتجاج پر مجبور کردیا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ناصرف ہر مظلوم کیساتھ کھڑی ہے ۔ پاک سر زمین پارٹی بینائی سے محروم افراد کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بینائی سے محروم افراد کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جائے۔ 5 فیصد آئینی کوٹے پر شفاف اور غیر جانبدارانہ عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلائنڈ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔