سرائیکی قوم پرست رہنما علی خان کراچی میں انتقال کرگئے، سوئم آج ہوگا
کراچی(نیوز رپورٹر)سرائیکی قوم پرست رہنمامحمد علی خان جاوید مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے ان کی عمر 55 برس تھی۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد بلال بلاک A-4گلشن اقبال میں اداکی گئی، نماز جنازہ کے بعد ان کو ڈیفنس قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میںسیاسی سماجی شخصیات، مرحوم کے عزیز اقارب اور اہل محلہ نے شرکت کی۔محمد علی خان جاوید مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ سوئم آج بعد نماز عصر 42-C المصطفی عظیم گوٹھ بلاکA-4 گلشن اقبال کراچی میں ہوگی۔