سعودی عرب: عیادت کیلئے ہسپتال آنے پر بیوی کو طلاق دے دی
جدہ (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں شوہر نے خاتون کو عیادت کیلئے ہسپتال آنے پر اچانک طلاق دے دی۔ مذکورہ شخص نے تیسری شادی کے وقت بیوی کے سامنے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ اس شادی کو راز رکھے گی اور اس شخص کے گھر میں کسی کو پتہ نہیں چلنے دی گی کہ وہ اس کی منکوحہ ہے۔ ہسپتال پہنچنے پر شوہر کی پہلی دو بیویاں وہاں موجود تھیں جو تیسری اہلیہ کو دیکھ کر غصے میں آگئیں۔