آزاد کشمیر الیکشن میں فائرنگ‘ 2 کارکنوں کی ہلاکت‘پی پی صدر و رکن اسمبلی چودھری یاسین نے گرفتاری دیدی
مظفر آباد (نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور رکن قانون ساز اسمبلی چودھری یاسین نے ایل اے 12 میں فائرنگ سے سیاسی کارکنوں کی ہلاکت کے کیس میں گرفتاری دے دی۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا اور فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ۔ کیس میں سیشن کورٹ نے گزشتہ روز چودھری یاسین کی عبوری ضمانت منسوخ کی تھی۔ چودھری یاسین کے دو بیٹے پہلے ہی قتل کے الزام میں جیل میں ہیں۔