پی سی آر ڈبلیو آر کی بو تل بند پا نی کے مختلف برانڈ کی ساما ہی تجز یا تی رپو رٹ جا ری
اسلا م آبا د (خصوصی نا مہ نگار) پینے کے صاف اور محفوظ پا نی کی کمی کی وجہ سے ملک بھر میں بو تلو ں میں بند پا نی کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے ۔پا کستان کو نسل برائے تحقیقات آبی وسائل ،وزارت سائنس و ٹیکنا لو جی کی ہدایت پر بو تل میں بند پا نی کی کو الٹی کی ما نیٹر نگ ایجنسی کے طور پر کر رہی ہے پی سی آر ڈبلیو آر نیجو لا ئی سے ستمبر 2021کی رپو رٹ جا ری کر دی ہے جس کے مطا بق اسلا م آبا د ،راولپنڈی، گو جرانو الہ، سیا لکوٹ ، میا نوالی ،فیصل آبا د ،سر گو دھا ،بد ین ،سکھر ، لورالائی ،کو ئٹہ ، پشاور، کراچی،بہاولپور، لا ہو ر ، گلگت،ڈیرہ اسماعیل خان،ڈیرہ غازی خان،ملتان اور ٹنڈوجام سے بو تل بند پا نی کے 187برانڈزکا نمو نہ حاصل کیا گیا جن کا پا کستان سٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے تجویز کردہ معیار کے مطا بق لیبا رٹر ی تجزیہ کیا گیا اس تجزیے کے مطا بق 187میں سے20برانڈ پینے کیلئے غیر معیاری قرار پا ئی۔ ان 20میں سے 12برانڈمیزان،آب مسکان ،ریفائن،پیور لا ئف ، آب حیات،ڈورو وغیر ہ کے نمو نو ں میں سوڈیم کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیا دہ ہے جبکہ ایک برانڈگپیور نیچر کے نمو نہ میں سنکھیا کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیا دہ پا ئی گئی ، 2برانڈز گزندگی پلس اور ایکوا سیف کے نمو نو ں میں پو ٹاشیم کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیا دہ پا ئی گئی اور 6برانڈز صافی،آب مسکا ن ، آئس ویل،نیچر ل واٹر، ٹاپ اپ اور ایکو اسٹار جراثیم سے آلو دہ پائے گئے۔