طالبان نے کابل کے بش بازار کا نام تبدیل کردیا
کابل (نوائے وقت رپورٹ)افغانستان میں برسر اقتدار آنے والی طالبان حکومت نے کابل کے مشہور ’بش بازار‘ کا نام تبدیل کر دیا۔2001ء میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد اْس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے نام پراس بازار کا نام ’بش بازار‘ رکھا گیا تھا۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے اب اس بازار کا نام ’مجاہدین بازار‘ رکھ دیا ہے اور بازار کے داخلی دروازے پر نئے نام کا بینر بھی لگا دیا ہے۔