مہنگائی، بیروزگاری نے قوم کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا: عمران علی گورایہ
لاہور (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورایہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ حکمرانوں نے مہنگائی ،بیروز گاری اور اپنی نالائقیوں کی وجہ سے قوم کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا ہے، حکمران دنیا بھر سے بھیک مانگ مانگ کر معیشت کو ٹریک پہ نہیں لاسکے، سلطنت عمرانیہ کا ہر چیلہ اور ان کے آقا شہریوں کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں،ایک اناڑی ڈرائیو نے خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن ملک کو دوراہے پر لا کے کھڑا کردیا ہے،حکمرانوں کی ذہنیت آمرانہ ہو جائے تو جدوجہد شروع کر دیتے ہیں۔