لاہورہائیکورٹ توڑ پھوڑ ،ملزم ماجد جہانگیر کی ضمانت کیلئے درخواست دائر
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہورہائیکورٹ کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم ماجد جہانگیر کی جانب سے ضمانت کے لیے انسداددہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ملزم کے خلاف اسسٹنٹ رجسٹرار کاپی برانچ شبیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم وکیل کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل کردیا گیا تھا۔