مفتی محمود کانفرنس سے ملکی سیاست کا نقشہ بدل جائیگا: مولانا امجد خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے سابق قائد اور پی این اے کے سابق سر براہ مولانا مفتی محمود کا یوم وصال کے موقع پر ملک بھر میںآج 14اکتوبر کو پروگرام اور تقریبات منعقد ہو ں گے مولانا محمد امجد خا ن کے مطابق سب سے بڑا اجتماع پشاور میں ہو رہا ہے جبکہ ملک بھر کی مساجد ومدارس میں قر آن خوانی کی تقریبات ہونگی ۔مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ آج پشاور ہونیوالی مفتی محمود کانفرنس ملکی سیاست کا نقشہ بد ل دیگی۔ جے یو آئی خیبر کے سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش اور حاجی عبد الجلیل جان نے بتا یا کہ کانفر نس جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن ،مولانا عبد الغفو حیدری ،حاجی اکرم خان درانی ،مولانا محمد امجد خان ،مولانا عطاء الرحمن ،مولانا مفتی اسعد محمود ،مولانا فضل علی حقانی ،مولانا لطف الرحمن سمیت جے یو آئی کے دیگر راہنما اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائد ین بھی خطاب کریں گے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ جمعیت اپنے اکابرین کے کارناموں پر فخر کرتی ہے انہوں نے کہاکہ مفکر اسلام مولانا مفتی محمود ایک تاریخ ساز شخصیت تھیں۔
مولانا مفتی محمود نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے میں پارلیمنٹ میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے ۔