سپیکر قومی اسمبلی سے کرغستان کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کرغستان کے سفیر توتویوف الانبک اسنکولوچ نے ملاقات کی۔ جس میں میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کرغستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور کرغستان مذہب، اخوت اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے، پاکستان کرغستان کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی رابطوں کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے خواہشمند ہے۔