حمایتِ اسلام خواتین کالج کے مقابلہ حسنِ قرات و نعت آج
لاہور (سپیشل رپورٹر)انجمن حمایتِ اسلام کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں منعقدہ مقابلوں میں طلبہ وطالبات بڑے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں۔ اسی سلسلے میں حمایتِ اسلام خواتین کالج -4شیر شاہ بلاک گارڈن ٹاؤن لاہور میں کالج کمیٹی کے چیئرمین آفتاب اسلام آغا اور سیکرٹری ریاض احمد ہاشمی کی زیرِ سرپرستی آج 11بجے مقابلہ حسنِ قرات و نعت کا انعقاد کیا جا رہا ہے‘ مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور ہوں گی۔