مصطفائی تحریک کاچالیس روزہ سلام محافظ پاکستان مہم چلانے کا اعلان
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مصطفائی تحریک پاکستان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چالیس روزہ سلام محافظ پاکستان مہم چلانے کا اعلان کیاہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر مصطفائی تحریک غلام مرتضیٰ سعیدی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ڈاکٹر عبدالقدیر کا ہے، وہ عظیم سائنسدان تھے جسکا اعتراف پوری دنیا نے کیا، ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء صدیوں مکمل نہیں ہوسکے گا۔،سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی تعزیت کیلئے پہنچے اورعلی پرویز ملک شائستہ پرویز ملک سے اظہار تعزیت کیا۔