دنیا سے بھوک کا خاتمہ ممکن ہے، جرمن وزیر برائے ترقیاتی امور

جرمنی کے وفاقی وزیر برائے ترقیاتی امور گیئرڈ میولر کے مطابق دنیا سے بھوک کو ختم کیا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے عالمی سطح پر سیاسی عزم کی کمی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تازہ اسٹڈیز سے معلوم ہوا ہے کہ صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک اس سلسلے میں سالانہ 14 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری 2030 تک کر سکتے ہیں۔ گیئرڈ میولر نے فوڈ سکیورٹی کے معاملے پر برلن میں ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو بھی زراعت کو اپنی ترجیح بناتے ہوئے اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ نوع انسانی کے لیے درکار خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔