محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے 15 اکتوبر سے ہیٹ ویو میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوسکتا ہے ، شہر میں زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت42ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا تیسرا روز ہے ، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے گرمی کی نئی لہرآنے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، صبح کے وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوگیا اور صبح کے وقت 25 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال سیآنے والی خشک ہواوں کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا، خلیج بنگال میں ہوا کا کم دبا بھارتی ساحلی علاقوں کو عبور کرے گا اور یہ دبا کراچی کے موسم پر اثرانداز ہوگا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے سروں کو ڈھانپ کررکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38