ای سی سی کا اجلاس آج، 4 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائےگا

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا اجلاس آج ہو گا جس میں 4 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائےگا۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کے اجلاس میں پاور ہولڈنگ کمپنی کا 350 ارب روپے کا قرضہ حکومت کے ذمہ منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی جبکہ پاکستان تخفیف غربت فنڈ کو پانچ ارب روپے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کارکے کو نیشنل بینک کی جانب سے قرض اور سود کی ادائیگی کیلئے گرانٹ کی منظوری اور کشمیر ڈے کی اشتہاری مہم کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری بھی دی جائے گی۔