تاجروں کی بات نہ سنی گئی تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے: نعیم میر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے جدو جہد تیز کر دی جائے گی با ر بار حکومت کو مطالبات پیش کیے لیکن ایف بی آر نے کوئی توجہ نہ دی دنیا بھر میں کہیں بھی لین دینے پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو نہیں لیکن ہماری حکومت تاجروں پر زبردستی یہ شرط مسلط کئے جارہی ہے کروناوائرس کی وجہ سے پہلے ہی گزشتہ چھ ماہ سے لاک ڈائون کے دوران کاروبار تباہ ہوگیا ہے جس سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے چھوٹے تاجر اپنی دوکانیں چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں اوپر سے مہنگائی نے جینا دو بھر کر دیا ہے اگر تاجروں کی بات نہ سنی گئی تو ملک بھر کے تاجراحتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار قائد تاجران پاکستان محمد نعیم میر مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران نے مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ کے تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے سابق وفاقی وزیر سینٹر کامران مائیکل ، سابقہ ایم این اے میاں عبدالمنان ، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔