ایلیمنٹری سے ہائی کا درجہ پانیوالے 156 سکولوں میں ٹیچرز تعینات نہ ہو ئے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈویژن میں ایلیمنٹری سے ہائی سکول اپ گریڈ کئے گئے 156 تعلیمی اداروں میں ہائی سکول ٹیچرز تعینات نہ ہو سکے نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کو تعلیم کے حصول میں شدید پریشانی کا سامنا ہے متعدد سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز نے ٹیچرز کی تعیناتی کیلئے افسران کو مراسلہ بھی نہیں بھجوایا تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 8 جون 2020 کو پنجاب کے 36 اضلاع کے 1 ہزار 227 ایلیمنٹری سکولوں کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دیتے ہوئے نویں اور دسویں کی کلاسز لگانے کی اجازت دی تھی گوجرانوالہ ضلع میں ایلیمنٹری سے ہائی پر اپ گریڈ ہونے والے36 سیالکوٹ ضلع کے51 ۔ گجرات 38۔ حافظ آباد 3۔ منڈی بہاالدین 15 اور ضلع نارووال کے 19 سکولوں میں بھی 4 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ہائی کلاسز لینے کے لئے ٹیچرز تعینات نہیں کئے گئے اور ایلیمنٹری سکولز کے سینئر ٹیچرز سے ہی نویں اور دسویں کلاسز کو تعلیم دینے کا کام لیا جا رہا ہے جس سے اساتذہ پر پیریڈز کا اضافی بوجھ پڑ گیا ہے طلبہ و طالبات نے محکمہ تعلیم کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی سکول میں ٹیچرز تعینات کئے جا ئیں ۔