ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں:اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور یہ پارٹیاں عملا خاندانی پارٹیاں بن چکی ہے اختر ڈار نے کہا کہ جمہوریت برداشت مشاورت جواب دہی عوامی فلاح و بہبود کا نام ہے جو موجودہ حکمرانوں میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ یہ المیہ رہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری عمل 72 سالوں میں بھی نہ پنپ سکا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس چیز پر بھی نوٹس لیا وہ یا تو نایاب ہو گئی یا اس کی قیمتیں بڑھ گئی عمران خان نے اس وقت مہنگائی پر نوٹس لیا جس کی وجہ سے آٹا چینی دال گھی بجلی گیس ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے عمران خان کو چاہئے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیں اسی میں ہی ملک و قوم کی بھلائی ہے ۔