برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ان کی آمد پر نورخان ایئربیس پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہا۔
روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کئے۔ معزز مہمانوں نے ان کاشکریہ ادا کیا اور ان سے بات چیت کی۔
دورہ پاکستان کے دوران شاہی جوڑا شمالی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کرے گا۔شاہی جوڑا مختلف تقریبات میں شرکت کے علاوہ صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کرے گا۔