امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی کے بلند و بانگ دعوے ہوا میں بکھر گئے ہیں،حکمران اپنے کسی ایک وعدے کو پورا نہیں کر سکے ، موجودہ حکومت نے اپنے چودہ ماہ میں عوام کے چودہ طبق روشن کر دیے ہیں، اقتدار پر مسلط طبقہ 72 سال سے ملک و قوم کی تقدیر سے کھیل رہاہے، عوام نے تمام جماعتوں کو آزمالیاہے، اب جماعت اسلامی کے علاوہ عوام کے پاس دوسرا چوائس نہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ بھارت کا ایجنڈا صرف کشمیر نہیں بلکہ مودی اکھنڈ بھارت کے نظریے پر قائم ہے، حکومت مسئلہ کشمیر کو فریزر میں رکھ کر دوسرے ایشوز کو آگے لارہی ہے ، جماعت اسلامی 16 اکتوبر کو مظفر آباد سے اسلام آباد کی طرف کشمیری خواتین کابہت بڑا مارچ کر رہی ہے ، 17 اکتوبر کو منصورہ میں عالمی مشائخ کانفرنس ہوگی، اندرون و بیرون ملک سے مشائخ شریک ہوں گے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024