برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریونے بتایا کہ دورے کے دوران وہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں جائیں گے۔ہائی کمشنرنے ٹوئیٹر پراپنے ویڈیوپیغام میں کہاکہ دورے سے پاکستان کو روشن خیال اور ترقی پسند ملک کی حیثیت سے اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران شاہی جوڑے کی متعددپاکستانیوں خصوصاً نوجوانوں سے ملاقات متوقع ہے جوملک کامستقبل بدل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ پاکستان کے عوام کے ساتھ پائیدار دوستی کے خواہش مند ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024