انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں احتجاج سب کا حق ہے لیکن آئین میں دئیے گئے اختیار کے تحت ہرشخص کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔
وہ لاہور میں اوپن یونیورسٹیز کی ایشیائی ایسوسی ایشن کی 33 ویں سالانہ کانفرنس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی مارچ شروع کرنے سے پہلے موجودہ صورتحال پرمناسب غور کرناچاہیے کیونکہ حکومت تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کا وقت ہے ۔